ETV Bharat / international

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان جلد

اس سے قبل امریکی اسٹیٹ سکریٹری مائیک پومپیو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی زیر غور ہے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Aug 1, 2020, 4:12 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین کے متنازع موبائل ایپ ٹک ٹاک پر جلد ہی پابندی عائد کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق صدرٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرنگ چینی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا جانے والا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق چینی انٹلیجنس کے ذریعہ اس سروس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک سے متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر ٹِک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد کر نے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اسٹیٹ سکریٹری مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں۔

امریکی اسٹیٹ سکریٹری مائیک پومپیو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی زیر غور ہے۔

اس سے قبل امریکی حکام ٹک ٹاک کےصارفین کے ڈیٹا ہینڈلنگ سے متعلق تشویش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.