ETV Bharat / international

افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ رواں برس کرسمس تک امریکی افواج افغانستان سے واپس اپنے ملک آجائیں گے۔ ٹرمپ کے بیان کا طالبان نے خیر مقدم کیا ہے وہیں ابھی تک افغان حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Trump says US troops in Afghanistan should be home by Christmas
کرسمس سے قبل افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا ٹرمپ نے کیا اعلان
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 7:42 PM IST

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک مختصر ٹوئٹ کیا کہ ’’افغانستان میں کم تعداد میں خدمات انجام دینے والے بہادر مرد اور خواتین کو کرسمس تک اپنے گھر واپس بلا لینا چاہیے‘‘۔

Trump says US troops in Afghanistan should be home by Christmas
کرسمس سے قبل افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا ٹرمپ نے کیا اعلان

ٹوئٹ سے یہ واضح نہ ہوسکا کہ وہ آیا ٹرمپ حکم دے رہے تھے یا اپنی خواہش کا اظہار کر رہے تھے۔ صدر کا یہ ٹوئٹ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے صرف چند گھنٹے قبل ہی کہا تھا کہ ’امریکہ آئندہ برس کے اوائل تک افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد کو 2500 تک گھٹا دے گا‘۔

طالبان نے ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’امریکی افواج کا انخلا امریکہ۔طالبان امن معاہدے کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی حکومت، امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے گی۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس میں امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج کو مئی 2021 تک واپس بلانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.