ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کی پیش کش،
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ جاری ہے جبکہ کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے اور مسئلے کے حل کے لیے میں دونوں ممالک کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔
صدرِ امریکہ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر حل تلاش کرنے میں اپنے تعاون و مدد کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر بھارت اور پاکستان چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے ان سے تعاون اور ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا پیشکش کیا تھا لیکن بھارت نے اس پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنی گذشتہ ملاقات میں ٹرمپ پر واضح کردیا تھا کہ کشمیر، بھارت اور پاکستان کا باہمی مسئلہ ہے جسے بات کے ذریعہ حل کرلیا جائے گا۔ مودی نے مزید کہا تھا کہ اس مسئلہ پر کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی ناقابل قبول ہے۔