ETV Bharat / international

کابل دھماکے میں صحافی سمیت تین افراد ہلاک

کابل کی مقامی پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح دارالحکومت کابل میں دھماکے کے دوران ایک صحافی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

tree killed including journalist in Kabul explosion
کابل دھماکے میں صحافی سمیت تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 11:46 AM IST

کابل کے ایک رہائشی نے بتایا کہ دھماکے کے سبب ایک لڑکی زخمی ہوگئی ہے لیکن اگر اس علاقے میں ہجوم ہوتا تو دھماکے کی وجہ سے بہت سے افراد زخمی ہو سکتے تھے۔

ہلاک ہونے والے صحافی کی شناخت یما سیاوش کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹولو نیوز کے ساتھ کام کرتا تھا۔

کابل پولیس نے بتایا کہ دھماکہ ہفتے کی صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ مقناطیسی دھماکہ تھا، یعنی اس دھماکے میں مقناطیس کا استعمال کیا گیا۔ جس میں صحافی اور دو دیگر افراد کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.