ETV Bharat / international

ٹوکیو اولمپک کھیلوں کی شاندار میزبانی کرے گا: سیبسٹین کو - سیبسٹین

سیبسٹین کو نے کہا کہ 'ہمیں نہیں معلوم کہ آنے والے مہینوں میں کیا ہونے والا ہے۔ لیکن ہم اولمپکس کو ایک کامیاب اور عظیم ایونٹ بنانے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پابند عہد ہیں'۔

fds
sfd
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 12:30 AM IST

ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سیبسٹین کو نے کہا ہے کہ ٹوکیو اگلے برس اولمپک کھیلوں کی ایک شاندار میزبانی کرے گا۔

رواں برس کے اولمپکس کورونا وائرس کی وجہ سے 2021 تک کے لئے ملتوی کردیئے گئے تھے، لیکن اس کا اثر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اس لئے اگلے برس اولمپک ہونے یا پھر ملتوی ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ادھر کو جاپان پہنچ گئے ہیں۔

کو نے کہا کہ 'ہمیں نہیں معلوم کہ آنے والے مہینوں میں کیا ہونے والا ہے۔ لیکن ہم اولمپکس کو ایک کامیاب اور عظیم ایونٹ بنانے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پابند عہد ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن ایسی صورتحال میں بھی مجھے لگتا ہے کہ اگلے سال ٹوکیو میں اولمپک کا زبردست انعقاد کیا جائے گا۔ اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے لئے ہم آرگنائزنگ کمیٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں'۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اولمپکس کے بعد ٹوکیو ایک بار پھر ورلڈ چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

کو نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ ایتھلیٹکس جاپان کا مستقل گھر بن جائے۔ یہاں جلد سے جلد ورلڈ چمپئن شپ کی میزبانی کرنا ایک بہترین حل ہوگا'۔

قابل ذکر ہے کہ جاپان دو بار ورلڈ چمپئن شپ کی میزبانی کرچکا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 1991 میں ٹوکیو اور 2007 میں اوساکا میں منعقد ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.