دارالحکومت بغداد سے تقریبا 90 کلومیٹر دور ڈوليو نامی شہر میں بدھ کی شام دہشت گردوں نے عراقی فوج اور حشد الشابي کے جنگجوؤں کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
حملہ کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی جس میں ایک فوجی اور حشدالشابي کے دو جنگجوؤں کی موت ہو گئی جبکہ چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ حملہ کو انجام دینے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔ سیکورٹی کے اہلکار دہشت گردوں کی تلاش میں لگ گئے ہیں۔