ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا سے تین میڈیا اہلکاروں کی موت - journalist died in pakistan

لاہور سے سب میں زیادہ 84 صحافی متاثر ہوئے ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے 24، کوئٹہ 17، پشاور12، کراچی نو، سکھر چھ، ملتان پانچ، گوجرانوالہ اور حیدرآباد سے دو دو معاملے سامنے آئے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 21, 2020, 2:23 PM IST

پاکستان میں کورونا وائرس سے تین میڈیا اہلکاروں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 156 اس کی زد میں ہیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی بدھ کے روز جاری رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیمرہ اور فوٹو جرنلسٹ کورونا کی زد میں زیادہ آئے ہیں۔ یونین کی امداد کمیٹی کے سربراہ ذوالفقار علی نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے صحافیوں میں ایک تعلق ملتان اور دو کا سُکھر سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 69 صحت مند ہوکر گھر جا چکے ہیں جبکہ باقی كوارنٹین میں ہیں اور خطرے سے باہر ہیں۔ فیصل آباد، بہاولپور اور رحیم یار خان سے صحافیوں کے کورونا انفیکشن کا کوئی معاملہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

لاہور سے سب میں زیادہ 84 صحافی متاثر ہوئے ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے 24، کوئٹہ 17، پشاور12، کراچی نو، سکھر چھ، ملتان پانچ، گوجرانوالہ اور حیدرآباد سے دو دو معاملے سامنے آئے ہیں۔

ڈان نیوز میں شائع اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے بھی ایک میڈیااہلکار وائرس سے متاثرہ ہوا تھا اور وہ اب صحت مند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.