ETV Bharat / international

Balochistan Shooting: پاکستان میں تین کان کنوں کا قتل - ای ٹی وی بھارت اردو

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ذریعے کی گئی فائرنگ میں تین کان کن ہلاک ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے، لیکن ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Three coal miners shot dead in Pakistan’s Balochistan province
پاکستان میں تین کان کنوں کا قتل
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 8:41 PM IST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں اتوار کو کوئلے کی کان میں کام کرنے والے تین مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ بلوچستان میں ہرنائی کے جلوان علاقے میں پیش آیا۔ متاثرہ کان کن افغانستان کے شہر قندھار کے رہائشی تھے۔

ضلع ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر سہیل ہاشمی نے روزنامہ 'ڈان' کو بتایا کہ حملہ آور اتوار کی صبح کوئلے کی کان میں پہنچے اور کان کنوں پر فائرنگ کی۔ اس میں تین کان کن ہلاک ہو ئے ہیں، اس سے قبل بھی جاری سال کے اگست میں مارواڑ کول فیلڈ میں تین کان کنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران دھماکہ، 14 زخمی

پاکستانی میڈیا نے پاکستان سنٹرل مائنز اینڈ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری لالہ سلطان کے حوالے سے بتایا کہ اس سال صوبے میں کوئلے کے کم از کم 104 کان کن اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے جمعہ کو بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کام کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.