ETV Bharat / international

امریکہ کسی بھی حال میں ایران کو نیوکلیائی ہتھیار کی اجازت نہیں دے گا - نیوکلیائی ہتھیار

ریاستہائے متحدہ کے سکریٹری برائے خارجہ کے سینئر مشیر نے اسرائیل کے چینل 13 پر کہا کہ ایران پر یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو کبھی بھی نیوکلیائی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ ایران کو اس سے باز رکھنے کیلئے فوجی آپشن ہمیشہ ان کے سامنے ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 3:37 PM IST

صدر امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے ایران برائن ہک نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو نیوکلیائی ہتھیار رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے خواہ فوج استعمال کیوں نہ کرنا پڑے۔

ریاستہائے متحدہ کے سکریٹری برائے خارجہ کے سینئر مشیر نے اسرائیل کے چینل 13 پر کہا کہ ایران پر یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ صدر ڈونیلڈ ٹرمپ ایران کو کبھی بھی نیوکلیائی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ ایران کو اس سے باز رکھنے کیلئے فوجی آپشن ہمیشہ ان کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا ، "صدر ٹرمپ ایران کو ہرگز ہرگز نیوکلیائی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ہک ایک علاقائی دورے پر ہیں جس میں وہ سعودی عرب ، بحرین ، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں امریکی اتحادیوں کے ساتھ ایران کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کے ایجنڈے کا سب سے اہم مسئلہ ایران پر امریکی ہتھیاروں کی پابندی کا دائرہ اکتوبر سے آگے بڑھانا ہے ، جب اس کی میعاد پوری ہونے والی ہے۔

ہک نے مزید کہا کہ وہ جو بات بہت واضح طور پر سن رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی ختم ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اور جب اسرائیل اور عرب اتنی مضبوطی سے کسی بات پر متفق ہو جائیں تو لوگوں کو ان کی بات سننی چاہئے۔

واضح رہے کہ روس اور چین دونوں جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبران ہیں اس پابندی میں توسیع کی امریکی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.