ETV Bharat / international

افغانستان: طالبان نے اسلحہ کی تجارت پر عارضی پابندی عائد کی

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 10:59 PM IST

افغان وزارتِ دفاع نے سرکاری گاڑیوں اور اسلحے کی خرید و فروخت پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارتِ دفاع نے خبر دار کیا ہے کہ بغیر اجازت آئندہ نوٹس تک عوام سرکاری گاڑیاں اور اسلحہ نہ خریدیں۔

The Taliban temporarily banned the arms trade
افغانستان: طالبان نے اسلحہ کی تجارت پر عارضی پابندی عائد کی

افغانستان میں طالبان کے زیر انتظام دفاعی وزارت نے اسلحوں کی تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ ایگزیکیٹیو آرڈر وزارت برائے قومی دفاع سے منسوب کیا گیا ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ اگلے نوٹس تک اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد اور غیر دستاویزی گاڑیوں کی فروخت اور خریداری پر عارضی پابندی کی جارہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق وزارت دفاع نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اسلحہ انتظامیہ کے حوالے کریں، جو انہیں معزول حکومت سے ملا ہے، بصورت دیگر انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

افغان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ فتح کابل کے دوران سرکاری گاڑیاں اور اسلحہ چوری ہوا تھا جس کی وجہ سے ان لوگوں کو خبر دار کیا جارہا ہے کہ بغیر اجازت آئندہ نوٹس تک عوام سرکاری گاڑیاں اور اسلحہ نہ خریدیں۔

افغان وزارتِ دفاع نے چوری شدہ وسائل سے متعلق پولیس کو اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی ماہرین نے طالبان کے حالیہ فیصلوں پر خدشات کا اظہار کیا ہے جو طالبان کے وعدوں سے متصادم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.