بھارت، جنوبی افریقہ اور میکسیکو سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی، جبکہ روس اور برازیل بھی متاثرین کے لحاظ سے سب سے زیادہ کیسز والے امریکہ کے پیچھے ہی کھڑے ہیں۔
روس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہندوستان میں بھی روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہندوستان میں متاثرین میں اس وقت اضافہ ہوا جب لاک ڈاؤن کے باعث ملازمتوں سے محروم افراد اپنے علاقوں میں واپس گئے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں کیسز میں اضافے اس وقت رپورٹ ہورہے ہیں جب ایشیا، یوروپ اور امریکا جیسے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے سامنے آرہے ہیں۔