دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اب تک 46 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زیادہ افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 46،26،632 لوگ کورونا وا ئرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 3،11،363 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرکے 88675 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 14،65،066 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ روس، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور برازیل ایسے ملک ہیں جہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔