یہ بغداد کا وہ میوزیم ہے جہاں دنیا کی انتہائی نادر و نایاب چیزیں موجود ہیں۔ یہ فنکاری کے نمونے صدیوں پرانی عراقی تاریخ کی کو بیان کرتے ہیں۔
یہ میوزیم سنہ 2003 کے امریکی حملوں میں تباہ ہوگیا، اب حکومت اس کی بازیابی پر کام کر رہی ہے۔
جلد ہی امریکہ سے 15 ہزار فنکاری کے نمونے میوزیم کو مل جائیں گے۔
عالمی تاریخ میں عراق خاص اہمیت کا حامل ہے۔ جہاں آج عراق آباد ہے قدیم تاریخ میں اس کا حوالہ میسوپوٹومیا کے نام سے ملتا ہے۔
اس میوزیم کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ابراہیمی دور سے لےکر صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے تک کے نمونے موجود ہیں۔ عراقی حکومت کے مطابق، جلد ہی 15 ہزار نوادرات امریکہ سے یہاں لائے جائیں گے۔