دفتر خارجہ میں اپنے ہسپانوی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپین کے وزیر خارجہ سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا'۔انہوں نے کہا کہ 'پاکستان اور اسپین کے مقاصد یکساں ہیں دونوں ممالک امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے مفاد میں ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'ہمیں افغانستان کو انسانی بحران کی صورتحال سے بچانا ہوگا، عالمی برادری اس کی بدلتی صورتحال اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرے'۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت کا زور افغانستان کے لوگوں کی فلاح و بہبود پر رہا ہے: تیرومورتی
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 'عالمی برادری اور عالمی ادارے افغانستان کے لیے مختص فنڈز بحال کریں، پاکستان بھی عالمی برادری کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا'۔ انہوں نے کہا کہ 'افغانستان میں معاشی بحران کسی کے حق میں نہیں، عالمی برادری کو افغانستان میں معاشی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے'۔
اس موقع پر اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپین، پاکستان اور اس کے دوران مضبوط اقتصادی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔
یو این آئی