ETV Bharat / international

'ویکسین دریافت ہونے تک لڑائی جاری رہے گی' - ویکسین دریافت نہیں ہوجاتی

ایران کے صدر حسن روحانی نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اٹھائے گئے اقدامات کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

'ویکسین دریافت ہونے تک لڑائی جاری رہے گی'

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 11:26 AM IST

ایرانی کابینہ کی میٹنگ سے خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت تک وائرس کے خلاف نبرد آزما رہنا پڑے گا جب تک اس کا علاج اور ویکسین دریافت نہیں ہوجاتی، کچھ صوبوں میں وبا کی شدت کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا کا پہلا کیس 19 فروری کو سامنے آیا تھا جو اب تک 2900 سے زائد زندگیاں لے گیا ہے جبکہ 48 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران نے تین روز پہلے شہروں کے درمیان آمد و رفت معطل کی، ایران میں باضابطہ طور پر فی الحال کسی لاک ڈاؤن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے شہریوں کو مسلسل گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جن نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سابق صدر محمد خاتمی کے بھائی رضا خاتمی بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.