افغانستان کے مغربی صوبے فرح کی پولیس نے بتایا کہ طالبانی جنگجوؤں نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد پہلی بار بڑا حملہ کیا، جس میں سات پولیس اہلکار مارے گئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
صوبائی ترجمان محب اللہ محب نے کہا کہ ’دہشت گردوں نے صوبائی دارالحکومت فرح شہر کے باہر علاقے کے ریگی گاؤں میں واقع سلامتی چوکی پر حملہ کیا۔ اس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہوئی۔ اس لڑائی میں دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔