ETV Bharat / international

افغانستان: بم دھماکے میں 10 طالبان شدت پسند ہلاک - Ten taliban militants killed

طالبان کمانڈر ملا منصور سمیت 10 شدت پسند ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Afghanistan
Afghanistan
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 9:46 PM IST

افغانستان میں مشرقی صوبہ وردک کے ضلع میرداد میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر بم دھماکے میں کم از کم 10 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

منگل کے روز فوج نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔ بیان کے مطابق یہ دھماکہ گزشتہ شام دادو خیل گاؤں میں واقع طالبان کے ٹھکانے پر ہوا جس میں طالبان کمانڈر ملا منصور سمیت 10 شدت پسند ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

طالبان نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

صوبائی گورنر سید واحد نے کہا کہ اتوار کے روز صوبہ ہرات کے ضلع پستون جارگھون میں واقع ایک مسجد کے اندر اسی طرح کے بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.