ETV Bharat / international

میانمار: سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا - میانمار میں مظاہرین نئی فوجی حکومت کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن

یکم فروری کو آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک دو سو زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Tear gas fired
Tear gas fired
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 1:19 PM IST

یکم فروری کو ہونے والی بغاوت کے چھ ہفتوں سے زیادہ عرصے کے بعد بھی میانمار میں مظاہرین نئی فوجی حکومت کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میانمار: سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا

مشرقی میانمار کے شان اسٹیٹ میں کام کر رہے ایک آن لائن نیوز گروپ، تاچھیلیک نیوز ایجنسی سے حاصل کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح آنگبان کی گلی سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس اور فائر آرم کا استعمال کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ سے کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد مظاہرین رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یکم فروری کو آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد ہوئے مظاہرے میں اب تک ہلاکتوں کی تصدیق 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس دوران بڑی تعداد میں مظاہرین کی لاشوں کو سکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں بھی لے لیا ہے جس سے اس کا مکمل اندازہ لگانا مشکل ہے۔

ساتھ ہی پریس کو بھی پوری خبر موصول نہیں ہو پارہی ہے کیونکہ ملک میں فوجی حکومت کے دوران میڈیا پر بھی کئی پابندیاں اور سختیاں عائد کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.