ETV Bharat / international

طالبان کا امریکہ کو انتباہ - ماسکو میں پریس کانفرنس

افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے انخلا کے لئے یکم مئی آخری تاریخ مقرر ہے لیکن امریکی صدر نے اس میں تاخیر کے امکان کا اظہار کیا ہے

troops withdrawal
troops withdrawal
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 2:15 PM IST

Updated : Mar 20, 2021, 2:26 PM IST

طالبان نے جمعہ کے روز افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے انخلا کے لئے مئی کی آخری تاریخ کو نظرانداز کرنے کے خلاف امریکہ کو متنبہ کیا ہے۔ طالبان نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں رد عمل بھی ہوگا۔ ایسے میں عسکریت بسندوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ماسکو میں پریس کانفرنس میں طالبان نے یہ انتباہ دیا۔ ایک روز قبل طالبان نے سینئر افغان مذاکرات کاروں اور بین الاقوامی مبصرین سے ملاقات کی۔ اس اجلاس کا مقصد افغانستان میں امن عمل اور دہائیوں کی جنگ کے خاتمے کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔

امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے پر نظرثانی کر رہا ہے جو طالبان نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کیا تھا۔ بائیڈن نے بدھ کے روز اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مئی کی ڈیڈ لائن کی پیروی ہوسکتی ہے، لیکن یہ مشکل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اسے آگے بڑھایا گیا تو زیادہ لمبا وقفہ نہیں ہوگا۔

طالبان مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن سہیل شاہین نے کہا کہ امریکی فوج کا یکم مئی کے بعد رکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، انہیں جانا ہوگا۔ شاہین نے کہا کہ "اس کے بعد یہ ایک طرح سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی اور یہ خلاف ورزی ہماری جانب سے نہیں ہوگی۔ ان کی خلاف ورزی پر جواب دیا جائے گا۔''

شاہین نے یہ واضح نہیں کیا کہ "رد عمل" کیا ہوگا۔ تاہم طالبان نے فروری 2020 میں جس معاہدے پر دستخط کیے تھے اس پر عمل کرتے ہوئے حالیہ مہینوں میں امریکی یا نیٹو افواج پر حملہ نہیں ہوا ہے لیکن بلا اشتعال بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

شاہین نے کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا کہ وہ واپس جائیں گے اور ہم افغانستان میں ایک مستقل اور جامع جنگ بندی کے لئے افغان مسئلے کے پرامن حل پر توجہ دیں گے۔"

شاہین نے یہ بھی اعادہ کیا کہ طالبان اسلامی حکومت کے مطالبے پر قائم ہے حالانکہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسلامی حکومت کیسی ہوگی۔

شاہین نے یہ بھی نہیں کہا کہ آیا طالبان انتخابات کو قبول کریں گے یا نہیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ صدر اشرف غنی اسلامی حکومت کی تعریف کے مطابق نہیں ہوں گے۔

Last Updated : Mar 20, 2021, 2:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.