ETV Bharat / international

طالبان نے بھارت کو تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے خط لکھا - طالبان

طالبان نے بھارت کے نام 7 ستمبر کو خط لکھ کر افغانستان سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن ارون کمار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی خط کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

taliban urges india to resume commercial flights writes to dgca
طالبان نے بھارت کو تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے خط لکھا
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 7:37 PM IST

افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مواصلات کا آغاز کرتے ہوئے طالبان حکومت نے افغانستان سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لیے بھارت سے رابطہ کیا ہے۔

طالبان حکومت کی جانب سے بھارتی سول ایوی ایشن کے چیف ڈائریکٹر جنرل ارون کمار کے نام ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کابل ایئر پورٹ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور خط کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہموار مسافروں کی نقل و حرکت کو برقرار رکھنا ہے۔

7 ستمبر کے خط پر افغانستان کے قائم مقام شہری ہوابازی کے وزیر الحاج حمید اللہ اخونزادہ نے دستخط کیے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے اس خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فی الحال ایجنسیاں زمینی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

خط میں لکھا ہے کہ جیسا کہ آپ کو اچھی طرح سے مطلع کیا گیا تھا کہ حال ہی میں کابل ایئرپورٹ کو امریکی فوجیوں نے انخلاء سے قبل نقصان پہنچایا اور غیر فعال کر دیا تھا۔ لیکن ہمارے قطر بھائی کی تکنیکی مدد سے ہوائی اڈہ کو دوبارہ نقل و حرکت کے لیے تیار کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 6 ستمبر 2021 کو ایک نوٹام (NOTAM) بھی جاری کیا گیا ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’ہماری قومی کیریئرز (اریانا افغان ایئر لائن اور کام ایئر) نے اپنی طے شدہ پروازیں شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔اس لیے افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی آپ سے درخواست کرتی ہے کہ ان کی کمرشل پروازوں میں سہولت فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ اتوار کو افغانستان میں طالبان حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کو کابل کے لیے اپنی خدمات دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مرکزی ہوائی اڈے پر تمام تکنیکی مسائل حل کیے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.