ETV Bharat / international

طالبان کی نئی حکومت کا اعلان جلد متوقع

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 10:21 PM IST

Updated : Sep 3, 2021, 2:33 PM IST

طالبان نے کہا ہے کہ بعد نماز جمعہ نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا جائے گا جس کی تیاری صدارتی محل میں مکمل ہو چکی ہے۔ اس سے قبل امارت اسلامیہ کے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 'انشاء اللہ نماز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا جائے گا۔'

طالبان کی نئی افغان حکومت کی تیاری، حکومت کی تشکیل جمعہ بعد متوقع

طالبان کی نئی حکومت کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس سے قبل طالبان کے ترجمان مجاہد نے اٹلی کے لاری پبلک اخبار سے کہا ’’ ہم جلد ہی قومی اتحاد کی نئی حکومت تشکیل دیں گے۔ ہم پچھلی وزارتوں کی تعداد سے صرف آدھی تعداد کے ساتھ حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین قرآن اور شریعت کی بنیاد پر وزیر نہیں بن سکتیں، لیکن خواتین وزارتوں، پولیس محکموں اور عدالتوں میں معاون کے طور پر کام کر سکتی ہیں‘‘۔

ترجمان نے کہا کہ افغان خواتین کو یونیورسٹیوں میں جانے سے نہیں روکا جائے گا۔ پنجشیر میں مزاحمتی محاذ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بین الاقوامی تعلقات کا تعلق ہے، تو طالبان چین کو اہم شراکت دار سمجھتے ہیں جو افغانستان میں سرمایہ کاری اور ملک کی تعمیر نو کے لیے تیار ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں جلد ہی بننے والی حکومت میں کسی خاتون وزیر کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

طالبان کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ توقع ہے کہ تحریک کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ ایک گورننگ کونسل پر حتمی اختیار حاصل کر لیں گے جس کے نیچے ایک صدر ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی عطیہ دہندگان اور سرمایہ کاروں کی نظر میں نئی حکومت کی قانونی حیثیت افغانستان کی معیشت کے لیے اہم ہو گی جو طالبان کے اقتدار میں واپسی کے بعد ختم ہونے کا امکان ہے۔ غیرملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق طالبان عہدیدار احمد اللہ متقی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کابل میں صدارتی محل میں ایک تقریب کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ نجی نشریاتی ادارے طلوع نے کہا کہ نئی حکومت کے بارے میں اعلان جلد متوقع ہے۔

طالبان کے سپریم لیڈر کے تین نائب ہیں: تحریک کے مرحوم بانی ملا عمر کے بیٹے مولوی یعقوب، طاقتور حقانی نیٹ ورک کے رہنما سراج الدین حقانی اور گروپ کے بانی ارکان میں سے ایک ملا عبدالغنی برادر ہیں۔چند دن قبل دوحہ میں طالبان عہدے داروں نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی حکومت کا اعلان کیا جائے گا، جس میں نئے چہرے شامل ہوں گے، جو لوگ سابقہ حکومتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انھیں نئی حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد نے دوحہ میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کی تھی، ترجمان سہیل شاہین نے بتایا تھا کہ ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امارات اسلامیہ وفد نے بتایا کہ ملک میں امن بحال کر دیا گیا ہے، اور بچے بچیاں اسکول جانے لگے ہیں، ملک میں امن ہے، میڈیا کام کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر فی الوقت بحالی کا کام جاری ہے، جس کے لیے قطر سے ایک ٹیم نے ہوائی اڈے پر کام شروع کر دیا ہے، دوحہ میں وفود کے درمیان کابل ایئر پورٹ کی صورت حال کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وائرل ویڈیو کا سچ، ہیلی کاپٹر سے جھنڈا لگانے والا شخص مردہ نہیں تھا

وفد کا کہنا تھا کہ مکمل دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو بیرون ملک جانے دیا جائے گا، تمام ایئر پورٹس کھلنے کے بعد افغان شہریوں کو سفر کی مکمل سہولیات ہوں گی۔

ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک غیر منتخب لیڈر شپ کونسل کے ذریعے طالبان نے اپنی پہلی حکومت چلائی تھی جس نے 1996 سے لے کر 2001 میں امریکی قیادت میں مغربی افواج کے ہاتھوں بے دخل ہونے تک سخت اسلامی قوانین کو نافذ کیا تھا۔اس مرتبہ طالبان نے دنیا کے سامنے ایک زیادہ معتدل چہرہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور پرانے دشمنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے گریز کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

تاہم امریکہ، یورپی یونین اور دیگر نے اس طرح کی یقین دہانیوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی حکومت کی باضابطہ پہچان اور اس سے آنے والی معاشی امداد عمل پر منحصر ہے۔امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ نے بدھ کو ایک نیوز بریفنگ میں کہا تھا کہ 'ہم ان کی باتوں کے بجائے ان کے کام کو دیکھیں گے'۔

Last Updated : Sep 3, 2021, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.