ETV Bharat / international

افغانستان: طالبان کا صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ پر قبضہ جلد - urdu news

امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد لشکر گاہ پر قبضہ طالبان کی جانب سے گزشتہ مہینوں میں کی گئی کارروائی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔ یہ سالوں میں طالبان کا قبضہ کیا ہوا پہلا صوبائی دارالحکومت بھی ہوگا۔

Taliban take much of provincial capital in south Afghanistan

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 2:23 PM IST

طالبان نے منگل کو جنوبی افغانستان میں اپنی پیش قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ہلمند کے صوبائی دارالحکومت کے 10 میں سے نو اضلاع پر قبضہ کرلیا۔ حالانکہ افغان حکومتی افواج نے لشکر گاہ شہر کی حفاظت کے لیے امریکہ کی مدد سے فضائی حملے کیے۔

امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد لشکر گاہ پر قبضہ طالبان کی جانب سے گزشتہ مہینوں میں کی گئی کارروائی میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔ یہ سالوں میں طالبان کا قبضہ کیا ہوا پہلا صوبائی دارالحکومت بھی ہوگا۔

Taliban take much of provincial capital in south Afghanistan
Taliban take much of provincial capital in south Afghanistan

شہر کے رہائشیوں نے ٹیلی فون پر اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی نے انہیں گھروں کے اندر بھوکے قید کر دیا ہے اور وہ بنیادی سامان کے لیے باہر نکلنے سے قاصر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان عسکریت پسند کھلے عام سڑکوں پر تھے اور لشکر گاہ کے علاوہ تمام اضلاع طالبان کے کنٹرول میں ہے۔

ایلیٹ کمانڈو یونٹس افغان فورسز کی مدد کے لیے کابل سے روانہ کی گئی ہے کیونکہ حکومت نے مقامی پولیس اور آرمی ہیڈ کوارٹر سمیت اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ہلمند کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ماجد آخوند نے تصدیق کی کہ طالبان لشکر گاہ کے نو اضلاع اور شہر کے ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن کو کنٹرول میں لے چکے ہیں، جو دونوں ہی بند ہو چکے تھے۔

ہلمند کے لیے افغان فورس کے کمانڈر جنرل سمیع سادات نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں طالبان کے قبضے میں رہنے والوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں، حالانکہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ جاری جھڑپوں کے دوران یہ کیسے کر سکتے ہیں۔ یہ پیغام ایک اشارہ تھا کہ مزید فضائی حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

سادات نے کہا کہ "براہ کرم اپنے خاندانوں کو اپنے گھروں اور ان کے گردونواح سے نکالیں۔" ہم طالبان کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ ... میں جانتا ہوں کہ یہ مشکل ہے ... ہم یہ آپ کے مستقبل کے لیے کرتے ہیں۔ اگر آپ کچھ دنوں کے لیے بے گھر ہو جائیں تو ہمیں معاف کر دیں، جتنی جلدی ممکن ہو وہاں سے نکل جائیں۔''

یہ بھی پڑھیں: افغان سرحدی چوکی پر طالبان کے قبضے کے بعد افغان فورسز پاکستان میں داخل

لشکر گاہ تین صوبائی دارالحکومتوں میں سے ایک ہے جسے طالبان نے محاصرے میں لے لیا ہے اور انہوں نے حکومتی فورسز کے خلاف اپنے حملے تیز کر دئے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں طالبان نے ملک بھر کے درجنوں اضلاع میں دھاوا بول دیا، بہت سے دور دراز اور دیہی، کم آبادی والے علاقوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.