ETV Bharat / international

القاعدہ کے خلاف طالبان اپنا موقف واضح کرے: امریکی جنرل - US General

قطر کی راجدھانی دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان رواں برس 29 فروری کو ہوئے امن معاہدے کے تحت جولائی تک امریکہ کو اپنی فوجی طاقت کو تقریبا 8,600 تک کم کرنا ہے۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:40 PM IST

امریکی سینٹرل کمانڈ کے اعلی ترین جنرل کینیتھ ایف میکنزی نے کہا ہے کہ جب تک طالبان یہ واضح نہیں کرتا ہے کہ وہ اب القاعدہ جنگجوؤں کی حمایت نہیں کرتا تب تک وہ 2021 کے وسط تک افغانستان سے پوری طرح سے امریکی دستے کی واپسی کی سفارش نہیں کریں گے۔

قطر کی راجدھانی دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان رواں برس 29 فروری کو ہوئے امن معاہدے کے تحت جولائی تک امریکہ کو اپنی فوجی طاقت کو تقریبا 8,600 تک کم کرنا ہے۔

امریکی فوج کا آزادانہ نیوز ذریعہ اسٹارز اینڈ اسٹرائپس نے جنرل میکنزی کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ کے لئے اہم خطرہ طالبان نہیں ہیں بلکہ وہ فوجیں ہیں جنہیں وہ افغانستان سے چلانے کی اجازت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو فروری کے معاہدے میں ان شرائط کو پورا کرنا باقی ہے جن میں دہشت گرد جماعتوں پر پابندی عائد کرنا شامل ہے۔

جنرل میکنزی نے کہا کہ اگر اسلامی ملیشیا ایسا کرنا چاہتے ہیں تو مئی 2021 تک افغانستان سے امریکی فورسز کی مکمل واپسی کی سفارش کرنا ٹھیک ہوگا۔

جنرل میکنزی کی رائے ان خبروں کے پس منظر میں ہے، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ پینٹاگن تین نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کے منصوبے کو آخری شکل دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.