ETV Bharat / international

طالبان کے خفیہ محکمے کا سربراہ گرفتار

طالبان کے خفیہ محکمے کے سربراہ ملا نورالدین کو منگل کو افغانستان کے صوبہ غزنی سے گرفتار کر لیا گیا۔

خفیہ محکمے کا سربراہ گرفتار
author img

By

Published : Oct 9, 2019, 10:34 AM IST

صوبہ غزنی کے گورنر عارف نوری نے بتایا کہ افغانستان کے اسپیشل سکیورٹی فورسز نے ایک مہم چلا کر ملا نورالدین کو صوبہ غزنی کے ضلع واغاز سے گرفتار کیا ہے۔

دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ملا نورالدین کے علاوہ اس کے بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس مہم کے بارے میں ابھی تفصیلی معلومات دستیاب نہیں ہو پائی ہے۔

قابل غور ہے کہ افغانستان گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے طالبان کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سال 2015 سے اسلامک اسٹیٹ بھی افغانستان میں کافی سرگرم ہے جس کی وجہ سے وہاں سیکورٹی سے متعلق ہمیشہ عدم استحکام رہتا ہے۔

Intro:Body:

Wednesday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.