طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں یرغمال کیے گئے پولیس اور افغان فوج کے 14 جوانوں کو طالبان نے رہا کر دیا ہے۔
شاہین نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ لوگر، ننگرہار اور نورستان صوبے میں اسلامک عمارات کی جیلوں سے کابل انتظامیہ کی پولیس اور 14 فوجی جوانوں کو رہا کیا گیا ہے۔
یہ رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔
دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے بعد سے اب تک 3 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی ہو چکی ہے۔