ETV Bharat / international

طالبان نے تین بھارتی انجینیئروں کو آزاد کیا

افغانستان میں عسکریت پسند تنظیم طالبان نے اپنے 11 جنگجوؤں کی رہائی کے عوض میں تین بھارتی انجینیئروں کو آزاد کر دیا ہے۔

Taliban release three Indian engineers
author img

By

Published : Oct 7, 2019, 2:59 PM IST

ایکسپریس ٹربیون نے طالبان ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ان بھارتی انجینئروں کو افغانستان میں ایک سال سے زائد عرصے سے یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔ اتوار کو ایک نامعلوم مقام پر طالبان نے اپنے ارکان کے عوض انہیں آزاد کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے اپنے جن اراکین کو رہا کرایا ہے ان میں شیخ عبدالرحیم اور مولوی عبد الرشید شامل ہیں۔ دونوں سنہ 2001 سے قبل افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران کنٹر اور نیم روز صوبوں میں طالبان کے گورنر رہے تھے۔

طالبان ذرائع نے ایک تصویر اور فوٹیج بھی دستیاب کرایا ہے جس سے پتہ چل رہا ہے کہ جنگجوؤں کی رہائی کے بعد ان کا استقبال کیا گیا۔

افغانستان اور بھارت نے اب تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح ر ہے کہ مئی 2018 میں افغانستان کے صوبہ بغلان میں ایک پاور پلانٹ میں کام کر رہے سات بھارتی انجینیئروں کو اغوا کر لیا گیا تھا ۔ کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے ان کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

Intro:Body:

monday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.