ETV Bharat / international

Danish Siddiqui Death: فوٹو صحافی دانش صدیقی کی موت کے حالات کی جانکاری نہیں: طالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ کس کی گولی باری میں صحافی کی موت ہوئی۔

taliban denies role in danish siddiqui death

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 2:10 PM IST

طالبان نے کہا کہ اسے اسپن بولڈک ضلع میں رائٹرس کے فوٹو صحافی دانش صدیقی کی موت کے حالات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جمعہ کو مقامی گورنر کے دفتر نے میڈیا کو اسپن بولڈک میں صحافی دانش صدیقی کی موت کے بارے میں بتایا تھا۔

اسپن بولڈک میں اس ہفتے کے شروع سے سرکاری محافظ دستے اور طالبان کے درمیان زبردست لڑائی جاری ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ ’’ہمیں نہیں پتہ کہ کس کی گولی باری میں صحافی کی موت ہوئی۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کی موت کیسے ہوئی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جنگی علاقے میں آنے والے صحافیوں کو طالبان کو وہاں آنے کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے تبھی طالبان ان کی حفاظت کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Danish Siddiqui Dead Body: دانش کے جسد خاکی کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا

ترجمان نے کہا کہ ’’ہمیں بھارتی صحافی دانش صدیقی کی موت پر افسوس ہے۔ صحافی ہمیں مطلع کئے بغیر جنگی علاقے میں آرہے ہیں‘‘۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.