ETV Bharat / international

طالبان کی امریکہ سے دوحہ معاہدے پر عمل کرنے کی اپیل - فروری 2020 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں

فروری 2020 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین افغانستان کے بارے میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا عہد کیا تھا۔

Taliban
Taliban
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 11:26 AM IST

طالبان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دوحہ معاہدے کی پاسداری کرے اور اپنی فوجیں افغانستان سے نکال لے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں یہ بات کہی۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ 'افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے لئے یکم مئی 2021 کی آخری تاریخ کی پیروی کرنا انتہائی مشکل ہے۔'

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ 'دوحہ معاہدے پر عمل ہونا ضروری ہے۔ امریکہ کو افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لئے اس پر عمل کرنا چاہئے۔ یہ امریکہ اور ہمارے ملک دونوں کے مفاد میں ہوگا۔'

قابل ذکر ہے کہ فروری 2020 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین افغانستان کے بارے میں ایک معاہدہ طے پایا تھا ، جس میں امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا عہد کیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.