قندوز: افغاستان کے شمالی صوبہ قندوز میں آج علی الصبح طالبانی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں دو فوجی اور طالبان کے پانچ عسکریت پسند مارے گئے جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
ضلع سربراہ محبوب اللہ سعیدی نے بتایا کہ طالبانی عسکریت پسندوں نے آج علی الصبح امام صاحب ضلع کے قرغزٔ علاقہ میں مشترکہ افغانی فوج اور پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔ پر تشدد جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور چھ عسکریت پسند زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ علاقہ میں زبردست گولہ باری کے بعد سیکورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے او سبھی زخمیوں کو صوبائی راجدھانی قندوز شہر کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔