ETV Bharat / international

شام نے چین کے فیصلے کی حمایت کی - چین کے نیشنل سکوریٹی کا قانون پیش

شام نے چین کے ہانگ کانگ کے لیے قومی سلامتی قانون کو متعارف کرانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 9:59 PM IST

شام نے چین کے ہانگ کانگ کے لیے قومی سلامتی قانون کو متعارف کرانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز چین کے اس بیان کی حمایت کی ہے کہ چین کے داخلی امور میں کسی بھی بیرونی ملک کی مداخلت ناقابل قبول ہے اور امریکہ کا عمل دخل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

وزارت نے کہا کہ کسی بھی ملک کو دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ اس میں تمام ممالک سے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے ون چائنا پالیسی کا احترام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو چین کی 13ویں قومی پیپلز کانگریس نے پارلیمنٹ میں ہانگ کانگ میں نئے قومی سلامتی قانون کے نفاذ کو منظوری دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.