فلپائن میں بدھ کے روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریختر پیمانے پر 5.8 درج کی گئی۔
فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکانولوجی اور سسمولوجی نے بتایا کہ یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 9 منٹ محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 110 کلومیٹر کی گہرائی میں اور ابرا ڈے الاگ سے تقریباً 11 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے میٹرو منیلا کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
(یو این آئی)