ETV Bharat / international

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے - earthquake

جاپان دنیا میں زلزلہ کے لحاظ سے انتہائی ایکٹیو خطے میں آتا ہے جس کو 'رنگ آف فائر' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں باقاعدگی کے ساتھ طاقتور زلزلے آتے رہتے ہیں۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 3:45 PM IST

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 600 میل جنوب مشرق میں واقع اوگاساور جزائر کے چچی جیما میں ہفتہ کے روز زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات سائنس کی ایجنسی نے آج یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

جاپان دنیا میں زلزلہ کے لحاظ سے انتہائی ایکٹیو خطے میں آتا ہے جس کو 'رنگ آف فائر' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں باقاعدگی کے ساتھ طاقتور زلزلے آتے رہتے ہیں۔

سنہ 2011 میں ریکٹر اسکیل پر 9.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور سونامی کی وجہ سے 15،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے اور فوکوشیما جوہری پلانٹ اس تباہی سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.