ETV Bharat / international

ترکی: کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات

ترکی میں کورونا وائرس کے 1761 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 283،270 ہوگئی ہے۔

strict measures to stop the spread of covid-19 in turkey
ترکی: کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 1:39 PM IST

ترکی میں کورونا وائرس کے یومیہ 1700 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، جس کے بعد حکومت نے اس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں۔

ترکی کے وزارت داخلہ نے تمام عوامی علاقوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

وزارت نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق ریسٹورنٹز، کیفے کے علاوہ تفریحی مقامات اور نصف شب کے بعد میوزک کی نشریات بند کردیں گے۔

ترکی کے وزیر تعلیم ضیا سیلسوک نے کہا کہ 'انفرادی خاندانوں کی ترجیحات کو دیکھتے ہوئے پری اسکول کے طلبا کے لئے آمنے سامنے تعلیم شروع کی جائے گی جبکہ باقی طلبا کے لئے فاصلاتی تعلیم کا ماڈیول جاری رہے گا۔

دریں اثنا ترکی میں کورونا وائرس کے 1761 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 283،270 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 52 اموات ہوئیں۔ جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6،782 ہوگئی۔ اس وبا سےشفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 253،245 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 890064 ہوگئی ہے.

کورونا وائرس انفیکشن کے معاملےمیں امریکہ سب زیادہ متاثر ہے اور یہاں اب تک 6297021 انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 189122 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.