ETV Bharat / international

پاکستان کے بانی محمد علی جناح کا مجسمہ تباہ - محمد علی جناح کے مجسمہ

صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نصب پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے مجسمہ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی ذمہ داری بلوچستان کی عسکریت پسند تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی نے قبول کی ہے۔

Pakistan's founder Jinnah's statue destroyed in Balochistan
پاکستان کے بانی محمد علی جناح کا مجسمہ تباہ
author img

By

Published : Sep 27, 2021, 4:23 PM IST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی ساحلی شہر گوادر میں نصب پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے مجسمہ کو ایک دھماکے میں تباہ کردیا گیا۔ مقامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ عسکریت پسندوں نے مجسمے کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کیا اور اسے دھماکے سے اڑادیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے مجسمہ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی ذمہ داری صوبہ بلوچستان کی عسکریت پسند تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی نے قبول کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسند کالعدم تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے ٹوئٹر پر اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لکھا: ’گوادر میں میرین ڈرائیو پر محمد علی جناح کا مجسمہ ہمارے کارکنوں نے دھماکہ خیز مواد لگاکر تباہ کردیا۔‘

واضح رہے کہ یہ مجسمہ اس سال کے اوائل میں بنایا گیا تھا، یہ علاقے سکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے اور یہاں اس مجسمے کی حفاظت کے لیے ایک سکیورٹی گاڑی تعینات رہتی تھی۔

عمران خان کا عالمی برادری سے مطالبہ، طالبان حکومت کی حمایت کریں

محمد علی جناح کو پاکستان کا قائداعظم بھی کہا جاتا ہے۔ وہ ایک مسلم سیاستدان اور آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنما تھے جنہوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے پر ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.