ETV Bharat / international

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھارتی میڈیا کے کنٹنٹ سے متعلق آن لائن ادائیگیوں پر پابندی عائد کردی

بھارت اور پاکستان کے رشتے اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ گلوبلائزیشن کے اس دور میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ تازہ اپڈیٹ کے مطابق اب پاکستان کے نیشنل بینک 'اسٹیٹ بینک آف پاکستان' نے بھارت سے الیکٹرانک میڈیا مواد کے لئے آن لائن ادائیگیوں سے متعلق پابندی عائد کردی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 9:23 PM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نیشنل بینک 'اسٹیٹ بینک آف پاکستان' نے بھارت سے الیکٹرانک میڈیا مواد کے لئے آن لائن ادائیگیوں سے متعلق فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان میڈیا ڈان نیوز نے 9 نومبر کو جاری کردہ ایک سرکولر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 'ہمارے پاس کابینہ ڈویژن، حکومت پاکستان کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس کے تحت پاکستان میں بھارتی میڈیا کنٹنٹ کی خریداری کے لئے کریڈٹ کارڈز سمیت ادائیگی کے مختلف طریقوں کو روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس میں زی 5 ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس شامل ہے'۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 'اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی مذکورہ بالا ہدایات کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے اور 13 نومبر 2020 تک اسٹیٹ بینک کو حکم کی تعمیل کا اسٹیٹس پیش کرنے کو کہا گیا ہے'۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم نے اس سلسلے میں بتایا کہ پاکستان میں بھارتی میڈیا کے مواد پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے، البتہ نئے سرکولر کے ذریعہ ڈی ٹی ایچ سروس کے لیے آئن لائن آدائیگیوں پر اثر پڑے گا۔

ابصار عالم نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھارتی میڈیا کے مواد کو سبسکرائب کرنے والے پاکستان سے براہ راست ادائیگی نہیں کر سکیں گے، بلکہ دوسرے ممالک مثلا متحدہ عرب امارات کے ذریعہ کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.