اسرائیل کے رہنے والے سجی برائٹ مین جو کبھی ایک سلبریٹی کے طور پر معروف تھے وہ آج تل ابیب کے ایک ڈیلی میں گراہکوں کو سینڈ وچ سرو کرنے کو مجبور ہیں۔
سجی گذشتہ 15 برسوں سے اسٹیج ٹیکنیشین کا کام کیا کرتے تھے۔ انہوں نے 'یورووژن سانگ کونٹسٹ' جیسے پروگرامز کے لیے کام کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ میڈونا کے پرفارمنس کے لیے ساونڈ اور لائٹنگ کا کام کرتے رہے ہیں۔
کورونا وائرس کے سبب ہر طرح کی اجتماعات پر پابندی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ذریعہ معاش کے لیے اپنے پرفیشن کو چھوڑ کر بے حد معمولی کام کرنے کو مجبور ہیں۔
سجی کا کہنا ہے کہ 'یہ بہت مشکل ہوتا ہے جب آپ کو احساس ہو کہ آپ نے دنیا کے سب سے بڑے اسٹار یعنی میڈونا کے ساتھ کام کیا ہے۔ آپ ان کے اسٹیج پر کام کرتے تھے۔ اور ایک دن بعد یہ احساس ہو کہ آپ کچھ بھی نہیں ہیں'۔
واضح رہے کہ بڑھتے کورونا کے کیسز کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا کہ وہ نئے لاک ڈاون سے محض ایک قدم کی دوری پر ہیں۔ حالانکہ اسرائیلی پبلک امپلوائمنٹ سروس کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح 21 فیصد درج کی گئی ہے۔