ETV Bharat / international

Sri Lanka Financial Crisis: سری لنکا نے کاغذ کی عدم دستیابی کے باعث اسکول کے امتحانات ملتوی کر دیے - سری لنکا میں اقتصادی بحران

حکام کے مطابق، سری لنکا نے مغربی صوبے میں اسکول کے لاکھوں طلباء کے امتحانات کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیے ہیں کیونکہ ملک کے پاس پرنٹنگ پیپر ختم ہو گیا ہے اور کولمبو میں درآمدات کے لیے ڈالر کی کمی تھی۔Sri Lanka Financial Crisis

Sri Lanka postponed indefinitely School exams over paper shortage as financial crisis
سری لنکا نے کاغذ کی عدم دستیابی کے باعث اسکول کے امتحانات ملتوی کر دیے
author img

By

Published : Mar 20, 2022, 9:16 PM IST

کورونا کے سبب شدید مالیاتی بحران کے باعث کاغذ کی درآمد بند ہونے سے سری لنکا میں اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیئے گئے۔Sri Lanka Financial Crisis

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے محکمہ تعلیم کےحکام کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کے لئے ضروری کاغذ اور سیاہی زرمبادلہ کی کمی کے سبب درآمد کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے مغربی صوبے میں اسکولوں کےامتحانات غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئےگئے ہیں۔

تعلیمی حکام نے کہا کہ طے شدہ ٹرم ٹیسٹ پیپرز کی شدید کمی کی وجہ سے اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے کیونکہ سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد سے بدترین مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Sri Lanka-India Finance Ministers To Meet: معاشی بحران سے متاثر سری لنکا کی بھارت نے مدد کی

Vegetable Price Hike in Sri Lanka: سری لنگا میں مہنگائی بے قابو، ہری مرچ 700 روپے کلو

مغربی صوبے کے محکمہ تعلیم نے کہا، "اسکول کے پرنسپل ٹیسٹ نہیں کرا سکتے کیونکہ پرنٹرز ضروری کاغذ اور سیاہی درآمد کرنے کے لیے زرمبادلہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں،" جس میں تقریباً 60 لاکھ افراد رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن اور ادویات کی کمی کا شکار ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے سری لنکا کی بیل آؤٹ پیکج کی درخواست پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.