ETV Bharat / international

سری لنکا بحریہ نے بھارتی ماہی گیروں کو کیا گرفتار - بھارتی ماہی گیروں کی ایک بڑی کشتی

بحریہ نے جافنا کے کویلان کے ساحل سے تین سمندری میل پر بھارتی ماہی گیروں کی ایک بڑی کشتی کو پکڑا ہے، جس میں 14 افراد سوار تھے۔

sri lanka navy
sri lanka navy
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 10:08 AM IST

سری لنکا کی بحریہ نے 54 بھارتی ماہی گیروں کو ان کے علاقے میں مچھلی پکڑنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور ان کی پانچ کشتیوں کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

یہ معلومات جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہیں۔

بحریہ نے بدھ کے روز شمالی ساحل اور شمال مشرقی علاقوں سے ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔

سری لنکا کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی ماہی گیروں کے سری لنکا کے علاقے میں مچھلی پکڑنے سے مقامی ماہی گیروں پر اور سری لنکا کے ماہی وسائل پر پڑنے والے اثرات کے مدنظر بحریہ سری لنکا کے آبی علاقے میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کی سرگرمیوں پر نکیل کسنے کے لئے مسلسل گشت لگا رہی ہے۔

بحریہ نے جافنا کے کویلان کے ساحل سے تین سمندری میل پر بھارتی ماہی گیروں کی ایک بڑی کشتی کو پکڑا ہے، جس میں 14 افراد سوار تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیسالائی سے سات سمندری میل کے فاصلے پر مننار پر مزید دو کشتیاں پکڑی گئیں، جس میں 20 افراد سوار تھے۔

بحریہ نے کہا کہ ماضی میں بھی اس نے ایسے واقعات کے بارے میں بھارتی اتھارٹی کو آگاہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.