ETV Bharat / international

سری لنکا: 25 اپریل کو ہوں گے وسط مدتی انتخابات - تقریباً چھ ماہ پہلے پارلیمنٹ تحلیل

سری لنکا کے صدر گوٹابايا راج پکشے نے پیر کو آدھی رات کومقررہ وقت سے تقریباً چھ ماہ پہلے پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور 25 اپریل کو وسط مدتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔

سری لنکا:  25 اپریل کو ہوں گے وسط مدتی انتخابات

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 11:02 AM IST

صدر سکریٹریٹ کی طرف سے جاری خصوصی گزٹ کے مطابق مسٹر راج پکشے نے پیر کو آدھی رات سے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے اور 14 مئی کو نئے پارلیمنٹ کے اجلاس بلایا ہے۔ انتخابات کے لئے امیدوار 12 سے 19 مارچ کے درمیان نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔
قابل غور ہے کہ سری لنکا میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے لئے اس کی مدت کم سے کم ساڑھے چار سال تک مکمل ہونا لازمی ہے۔ موجودہ پارلیمنٹ کا قیام یکم ستمبر 2015 کو عمل میں آیا تھا۔

انتخابات ہونے تک ملک میں وزیر اعظم مہندا راج پکشے کی قیادت میں ایک نگراں حکومت کام کرتی رہے گی۔ اپریل کے انتخابات میں 1.6 کروڑ رائے دہندگان کے ووٹ ڈالنے کا امکان ہے۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان کی مجموعی تعداد 225 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.