سری لنکا نے چین کی نامیاتی کھاد کی درآمد منسوخ کرنے کے بعد بھارت کی طرف سے بھیجے گئے نامیاتی کھاد کے نمونے درآمد کرنے کی منظوری دی، جسے کاشت کے لیے موزوں سمجھا گیا ہے۔
سری لنکا کے وزیر زراعت مہندانند التھگامگے نے منگل کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت کی طرف سے بھیجے گئے نامیاتی کھادوں کے نمونوں نے کاشت کے لیے موزوں لیبارٹری ٹیسٹ میں تصدیق ہونے کے بعد بھارتی کھادوں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو بھارت سے 20 جدید ترین ریل مسافر کوچز ملے
پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں التھگامگے نے بتایا کہ حکومت کبھی بھی ایسی کھاد درآمد نہیں کرے گی جو انسانوں، جانوروں اور پودوں کے لیے نقصان دہ ہو اور صرف وہ کھاد درآمد کرے گی جو سری لنکائی اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوٹ (ایس ایل ایس آئی) کے عائد کردہ معیارات پر پورا اترے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں چار مقامی لیبارٹریوں میں نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے اور ایک بین الاقوامی لیبارٹری اور نقصان دہ کھاد کبھی درآمد نہیں کی جائے گی۔
یو این آئی