ETV Bharat / international

بنگلہ دیش، سری لنکا اور حج کے لئے خصوصی پاسپورٹ کی مراعات ختم - خصوصی پاسپورٹ

حال ہی میں جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پاسپورٹ ایکٹ 1980 میں پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے تحت ترمیم کی گئی ہے جس میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور سعودی عرب کے دوروں کے لئے علیحدہ پاسپورٹ بنانے کے ضمنی قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 7:33 PM IST

بھارتی حکومت نے اب حجاج کرام اور بنگلہ دیش و سری لنکا جانے والوں کے لئے الگ سے خصوصی پاسپورٹ بنانے کی مراعات ختم کردی ہے۔

حال ہی میں جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پاسپورٹ ایکٹ 1980 میں پاسپورٹ ایکٹ 1967 کے تحت ترمیم کی گئی ہے جسمیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور سعودی عرب کے دوروں کے لئے علیحدہ پاسپورٹ بنانے کے ضمنی قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔

نئے پاسپورٹ قوانین میں ، درخواست فیس آن لائن لینے کے بارے میں باضابطہ التزام کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے لئے الگ سے پاسپورٹ زیادہ تر حج پر جانے والے زائرین بنوایا کرتے تھے جس کی میعاد آٹھ ماہ کی ہوتی تھی۔

اسی طرح سری لنکا کے لئے بننے والے پاسپورٹ کی ویلیڈیٹی چار برس تھی اور بنگلہ دیش کے لئے بنائے گئے پاسپورٹ کی معیاد تین برس۔

تمل ناڈو کے لوگوں کو یہ سہولت شمالی سری لنکا اور مغربی بنگال ، آسام ، میگھالیہ اور تریپورہ سے بنگلہ دیش میں اپنے رشتہ داروں کی عیادت اور ملاقات کے لئے دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.