یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے جنوبی کوریائی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 11بجے ہوا۔
نیپال میں جنوبی کوریا کے سفارتی مشن نے بتایا کہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تودے گرنے سے متاثر علاقے میں تلاشی مہم شروع کریں۔
بتایا جارہا ہے کہ لاپتہ لوگوں میں چار ٹیچر ہیں جن میں دو مرد اور دو خواتین ہیں جو نیپال میں رضا کارانہ کام کے لیے گئے ہوئے تھے۔