ETV Bharat / international

جنوبی کوریا میں کورونا کے 27 نئے کیسز - جنوبی کوریا میں کورونا کے 27 نئے معاملے

جنوبی کوریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 27 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10,900 ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا کے 27 نئے کیسز
جنوبی کوریا میں کورونا کے 27 نئے کیسز
author img

By

Published : May 12, 2020, 7:51 PM IST

جنوبی کوریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 27 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10,900 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے انسداد مرض مرکز (کے سی ڈی سی) نے منگل کو بتایاکہ کورونا کے 27 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10,900 ہوگئی ہے اور اس دوران دو لوگوں کی موت کےساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہوگئی ہے۔

پورے ملک میں اس دوران 38 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9,670 ہوگئی ہے۔

عالمی صحت تنظیم نے کووڈ۔19 کو 11 مارچ کو وبا کا اعلان کردیا تھا۔ جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق پوری دنیا میں 41 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2.84 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.