بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 22 سال قید کی سزا کاٹ رہی جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گیون ہائی کو اب خصوصی معافی South Korea Pardons Ex President دی جائے گی۔
وزارت انصاف نے بتایا کہ سابق صدر پارک گیون ہائی Former President Park Geun Hye کو جمعہ کو ان لوگوں کی فہرست میں شامل کیا گیا جنہیں نئے سال میں عام معافی دی جائے گی۔
وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ"حکومت نے 24 دسمبر کو کہا کہ سابق صدر پارک گیون ہائی سمیت 3094 افراد کو 2022 کے موقع پر عام معافی دی جائے گی۔"
یونہاپ نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا کہ پارک کو 2021 میں کندھے اور کمر میں درد کی وجہ سے تین بار اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور معافی کی فہرست میں شامل کیے جانے کو ان کی خراب صحت کی وجہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا 5 جی نیٹ ورک شروع کرنے والا دنیا کا پہلا ملک
پارک کو 2017 میں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ ان پر سیاسی گھپلے کا الزام تھا۔ اس مقدمے میں ان کے دوست چوئی سون سل بھی شامل تھے، جن پر سابق صدر کے فیصلوں پر اثر انداز ہو کر جنوبی کوریا کی سیاست میں مداخلت کا الزام تھا۔
یہی نہیں پارک پر 2013-2016 تک نیشنل انٹیلی جنس سروس کے تین سابق سربراہان سے 350 کروڑ روپے بطور رشوت لینے کا بھی الزام تھا۔ انہیں 2018 میں 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
یو این آئی