ETV Bharat / international

جنوبی کوریا: نئے کورونا اسٹرین کا پہلا معاملہ سامنے آیا - جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ ہفتہ کو 1132 کیسز سامنے آئے

جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پہلے معاملے کی تصدیق کی ہے جس کی پہلی بار برطانیہ میں نشاندہی ہوئی تھی۔

south korea confirms first covid 19 variant cases
جنوبی کوریا میں نئے کورونا اسٹرین کا پہلا معاملہ
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 5:15 PM IST

کوریا ڈیزیز کنٹرول ایجنسی (کے ڈی سی اے) کے مطابق برطانیہ سے تین لوگ 22 دسمبر کو کوریا پہنچے تھے۔ ان میں سے ایک کے اندر اس کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا میں نئے کورونا اسٹرین کا پہلا معاملہ

جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پہلے معاملے کی تصدیق کی ہے جس کی پہلی بار برطانیہ میں نشاندہی ہوئی تھی۔

یہ تینوں افراد جنوبی کوریا ایک دن پہلے پہنچے تھے جب اس وائرس سے بچنے کے لیے جنوبی کوریا نے 31 دسمبر تک برطانیہ کے ہوائی سفر پر روک لگا دی تھی۔

تینوں افراد کو جنوبی کوریا کے ایک قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

south korea confirms first covid 19 variant cases
جنوبی کوریا میں نئے کورونا اسٹرین کا پہلا معاملہ

جنوبی کوریا میں آج 808 نئے کورونا وائرس کیسز درج کیے گئے ہیں، جس سے قومی سطح پر 819 ہلاکتوں کے ساتھ کورونا کے معاملات 57 ہزار 680 تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی

یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب جنوبی کوریا میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم آئی ہے۔

کرسمس ڈے کے موقع پر ملک بھر میں 1241 کورونا کیسز درج کیے گئے تھے، کورونا شروع ہونے کے بعد سے جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ ہفتہ کو 1132 کیسز سامنے آئے تھے۔

حالیہ ہفتوں میں جنوبی کوریا کے ہسپتالوں، نرسنگ ہومز، گرجا گھروں، جیلوں اور مختلف دیگر مقامات پر کورونا انفیکشن میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔

حکومت جنوبی کوریا کے زیادہ سے زیادہ علاقے پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور حکومت کو تشویش ہے کہ اگر جلد زا جلد سخت اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو اس سے معیشت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.