ETV Bharat / international

رواں برس حج کے دوران کن باتوں کا خیال رکھا جائے گا؟ - سعودی عرب

واں برس سعودی عرب میں مقیم افراد کے علاوہ کوئی بھی شخص حج کی ادائیگی نہیں کر سکتا ہے۔ اس ضمن میں سعودی حکومت نے رواں برس کے استثنائی حج سے متعلق کچھ حفاظتی و احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز وضع کیے ہیں۔

fsd
fsd
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 3:15 PM IST

عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس کے سبب رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی قدرے مختلف ہو گی۔ اس بار دنیا کے کسی بھی خطے سے عازمین حج مکہ نہیں آ سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ رواں برس سعودی عرب میں مقیم افراد کے علاوہ کوئی بھی شخص حج کی ادائیگی نہیں کر سکتا ہے۔

اس ضمن میں سعودی حکومت نے رواں برس کے استثنائی حج سے متعلق کچھ حفاظتی و احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز وضع کیے ہیں۔

1۔ ایک وقت میں 10 ہزار سے زائد افراد کو حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

2۔ مقدس مقامات پر پہنچنے سے قبل تمام عازمین حج کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

3۔ اس مرتبہ صرف 65 برس سے کم عمر کے مسلمانوں کو ہی حج کرنے کی اجازت ہو گی۔

4۔ تمام عازمین، مناسک حج کی تکمیل کے بعد خود کو قرنطین کر لیں گے۔

5۔ تمام ورکرز اور رضاکاروں کے حج کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

6۔تمام عازمین حج کی صحت کی صورت حال کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی۔

7۔ حج کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک اسپتال تیار کر لیا گیا ہے۔

8۔ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کا نفاذ کیا جائے گا۔

رواں برس حج کے دوران مذکورہ بالا باتوں کا خیال رکھا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.