ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا وائرس کے چھٹے معاملے کی تصدیق - سندھ صوبے میں یہ تیسرا معاملہ

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور معاملہ سامنے آنے کے بعد کل تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی اسسٹنٹ (طبی معاملے) ظفر مرزا نے جمعرات دیر رات یہ اطلاع دی۔

Sixth case of Corona virus confirmed in Pakistan
پاکستان میں کورونا وائرس کے چھٹے معاملے کی تصدیق
author img

By

Published : Mar 6, 2020, 11:42 PM IST

ظفر مرزا نے ٹویٹ کرکے کہا 'مریض جنوبی صوبے کا ہے اور اس کی حالت بہتر ہے اور علاج کیاجارہا ہے'۔

Sixth case of Corona virus confirmed in Pakistan
پاکستان میں کورونا وائرس کے چھٹے معاملے کی تصدیق

طبی اہلکاروں نے بتایا کہ یہ معاملہ کراچی میں سامنے آیا تھا اور اس کے گھروالوں کو الگ رکھاگیا ہے اور ڈاکٹر مسلسل ان کی جانچ کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مریض 69 سال کا ہے اور وہ 25 فروری کو ایران سے لوٹا تھا۔ اس کے خون کے نمونوں کو جانچ کے لئے تجربہ گاہ بھیجا گیا جہاں اس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔

سندھ صوبے میں یہ تیسرا معاملہ ہے اور دیگر تین مریضوں کا دارالحکومت اسلام آباد میں علاج چل رہا ہے۔ پاکستان اس بیماری کی روک تھام کے لیے ضروری قدم اٹھارہا ہے۔ سندھ میں سبھی تعلیمی اداروں کو15مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.