پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے بتایا کہ نامعلوم جنگجو حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور حملے کے بعد وہ جائے واردات سے فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی واردات کے بعد پولیس کا دستہ اور سکیورٹی ٹیم علاقے میں پہنچی اور لاشوں کو نزدیکی اسپتالوں میں پہنچایا۔
پولس نے پورے علاقے کو گھیرلیا اور فرار جنگجوؤں کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔
فی الحال کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔