منگولیا میں حالیہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے مہم چلارہے چھ امیدواروں کو افسران نے حراست میں لے لیا ہے۔
مقامی رپورٹز کے مطابق حراست میں لئے گئے سیاسی امیدواروں میں سے چار امیدوار ملک کی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیں اور باقی دو امیدوار آزاد ہیں۔
گرفتار ہونے والوں میں سابق وزیر خزانہ سنگاجیو بایاسوگٹ اور منگولیا کے بزنس کونسل کے صدر بایاں جارگل بایمبا سکھان شامل ہیں جنہیں مبینہ طور سے غیر ملکی سرمایہ کاری سے جڑے ایک بڑے کانکنی کے سودے میں پھنسایا گیا ہے۔
امیدواروں کے وکیلوں اور کچھ منگولیائی شہریوں نے بتایا ہے کہ انتخابی مہم کے لئے قانونی طور سے طے وقت سے پہلے، گزشتہ کچھ دنوں میں پارلیمانی امیدواروں کو اچانک حراست میں لینے کا فیصلہ غیرقانونی اور سیاست سے متاثر ہے۔ منگولیا میں بدھ کو عام انتخابات ہیں۔