ETV Bharat / international

سڑک حادثے میں 6 نیپالی سیاحوں کی موت، 28زخمی - سڑک حادثہ

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی دیر رات اس وقت ہوا جب نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو سے آئے 34سیاح ایک بس سے کنیا کماری گھومنے کے بعد راجستھان جارہے تھے۔

سڑک حادثے میں 6نیپالی سیاحوں کی موت،28زخمی

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 6:33 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:44 PM IST

تمل ناڈو کے ضلع سلیم کے ناریپلم کے پاس دو بسوں کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں پڑوسی ملک نیپال کے 6 سیاحوں کی موت ہوگئی اور 28دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی دیر رات اس وقت ہوا جب نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو سے آئے 34سیاح ایک بس سے کنیا کماری گھومنے کے بعد راجستھان جارہے تھے۔

نیپالی سیاحوں نے رات میں ایک مندر کے ہال میں ٹھہرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے بعد جمعرات کی صبح انہیں راجستھان روانہ ہونا تھا۔

نیپالی سیاحوں سے بھری بس کے ڈرائیور نے جب ایک موڑ پر گاڑی کو موڑنے کی کوشش کی تبھی بینگلورو سے ترووننتپورم جانے والی ایک دوسری بس سے اس کی ٹکر ہوگئی۔

اس حادثے میں ایک خاتون سمیت 6 نیپالی سیاحوں کی موت ہوگئی۔ زخمیوں کو سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حادثے کی جانچ کررہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.